اہم خبریں

سعودی شہریوں کو 21 مارچ کی شام رمضان کا چاند دیکھنے کی ہدایت

ریاض(نیوزڈیسک) سعودی عرب کی عدالت عظمی نے مملکت کے تمام مسلمانوں سے 21 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 21 مارچ یعنی 29 شعبان کی شام کو رمضان کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔عدالت کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص براہ راست یا دوربین سے چاند دیکھے تو شہادت پوری ذمہ داری کے ساتھ ادارے تک پہنچائے۔سپریم کورٹ کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں کی نظر تیز ہے یا وہ چاند دیکھنے کا تجربہ رکھتے ہیں تو مقامی رویت ہلال کمیٹی میں شمولیت اختیار کریں۔

متعلقہ خبریں