رنگ پور ( اے بی این نیوز ) بھا رت میںہجوم نے تیز آواز میں گانے چلانے پر بھارتی نژاد کینیڈین شہری کو قتل کردیا،بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی پنجاب کے ضلع رنگ پور میں پیش آیا جہاں کینیڈا کے رہائشی شخص کو تیز آواز میں گانے چلانے پر مشتعل ہجوم نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔مقتول کی شناخت 24 سالہ پردیپ سنگھ کے نام سے ہوئی جو مستقل طور پر کینیڈا کا رہائشی ہے،
مقتول کی شناخت 24 سالہ پردیپ سنگھ کے نام سے ہوئی جو مستقل طور پر کینیڈا کا رہائشی ہے،بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ مقتول کی شناخت 24 سالہ پردیپ سنگھ کے نام سے ہوئی جو مستقل طور پر کینیڈا کا رہائشی ہے اور گزشتہ ماہ اپنی والدہ کے ساتھ بھارت آیا تھا جب کہ اس کے دیگر اہلخانہ کینیڈا میں ہی رہائش پذیر ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول مشتعل ہجوم کے تشدد سے بے ہوش ہوگیا تھا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔















