اہم خبریں

برطانیہ، برفباری کے سبب برسٹل ایئرپورٹ پر پروازیں معطل، ہیتھرو اور گیٹ واک بھی متاثر

لندن (نیوزڈیسک)برفباری کے سبب برطانیہ کے برسٹل ایئرپورٹ پر پروازیں معطل ہوگئیں۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق برسٹل ایئرپورٹ پر پروازیں صبح 11 بجے تک معطل رہیں گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برسٹل ایئرپورٹ کے رن وے سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ مغربی انگلینڈ میں سمرسٹ کے مقام پر شدید برفباری کے باعث ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہے۔ ہیتھرو، گیٹ وک اور لندن سٹی ایئرپورٹ پر بھی پروازوں کا نظام متاثر ہوا ہے اور مسافروں کو ایئرپورٹ جانے سے قبل پرواز کا شیڈول چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعرات تک جنوبی و مشرقی انگلینڈ کےلیے یلو وارننگ جاری کی گئی ہے۔ جنوبی ویلز، اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ کیلئے یلو وارننگ جاری کی گئی ہے۔گزشتہ رات ہائی لینڈ میں کنبرس کے مقام پر درجہ حرارت منفی 15.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔یہ 2010 کے بعد مارچ کے مہینے کی سرد ترین رات تھی۔ جنوبی ویلز میں برفباری کے سبب 100 سے زائد اسکول بند کر دیےگئے۔

متعلقہ خبریں