راولپنڈی(اے بی این نیوز)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مرزا وقاص رئوف نے پی ٹی آئی احتجاج کے باعث سڑکوں کی بندش کے معاملہ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،فیصلہ میں آر پی او،سی پی او، کمشنر، ڈپٹی کمشنر سمیت انتظامیہ کی سڑکیں کھلوانے کے معاملے پر ناکام قرار دیتے ہوئے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور چیف سیکرٹری پنجاب کو انکوائری کا حکم دے دیا ، عدالت نے واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ بدھ کے روز لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جج مرزا وقاص رئوف نے پی ٹی آئی احتجاج کے باعث سڑکوں کی بندش کے معاملہ پر محفوظ فیصلہ سنا دیاجس میں کہاگیاکہ آر پی او،سی پی او، کمشنر، ڈپٹی کمشنر سمیت انتظامیہ سڑکیں کھلوانے کے معاملے پر ناکام رہی، فاضل جج نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور چیف سیکرٹری پنجاب کو انکوائری کا حکم دیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی،درخواستگزار کی جانب سے وکلا ملک صالح، رزاق مرزا اور اسد عباسی پیش ہوئے۔















