اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیر مملکت اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ بھوت سروے عوام میں مقبولیت کاپیمانہ نہیں ہے ، اجرت کی بنیاد پر فرمائشی سروے کرانے سے عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا، قوم عمران خان کو سنجیدگی سے نہیں لیتے ،بھوت سروے کرنے والے بتائیں کہ اس کام کیلئے فنڈنگ کہاں سے ہوئی، عمران خان ڈبہ لیڈر بن چکے ہیں پولیس کے ڈر سے ڈبے میں نظر آتے ہیں۔















