اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کی ‏پوری دنیا کے مسلمانوں کو شب برات کی مبارکباد

اسلام آباد(اے بی این نیوز   )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ‏پوری دنیا کے مسلمانوں کو شب برات کی مبارکباد دی ہے۔منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آئیں سب مل کر آج وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے رب کے حضور دعا کریں۔انہوں نے کہا کہ میری رب باری تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ پاکستان کے سیلاب زدگان،ترکیہ و شام کے زلزلہ متاثرین کی مصیبتوں میں کمی اور کشمیر و فلسطین کے مسلمان بہن بھائیوں کی مشکلات کا خاتمہ کرے۔

متعلقہ خبریں