اسلام آباد( اے بی این نیوز )جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کی عدالت نے اسلحہ برآمدگی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔سماعت کے دوران طلبی کے باوجود عدم پیشی پر عدالت نے شہباز گل کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے50 ہزار کےضمانتی مچلکےجمع کرانے کا حکم دےدیا اورکیس کی سماعت 9 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے شہباز گل کو آئندہ سماعت پر پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔















