کوئٹہ (نیوزڈیسک)بارکھان واقعے کے بعد بازیاب ہونے والی خاتون گراں ناز نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بیان ریکارڈ کرادیا۔منگل کو سردار عبدالرحمان کھیتران اور گراں ناز کو ضلع کچہری میں علیحدہ علیحدہ جوڈیشل مجسٹریٹ بارہ ثمینہ نسرین کی عدالت میں پیش کیاگیا۔ دونوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ کےسامنے بارکھان واقعے سے متعلق اپنے بیانات قلمبند کرائے۔گراں ناز نے بیان میں کہا کہ اغوا اور زیادتی کی گئی۔واضح رہے کہ سردار عبدالرحمان کھیتران ان دنوں جوڈیشیل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں قید ہیں۔















