نیو یارک(اے بی این نیوز)امریکا میں 30سال پیٹریشیا نامی خاتون اچانک لاپتہ ہوگئی تھی اور اسے مردہ قرار دے دیا گیا تھا تاہم تین دہائیاں گزرنے کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ وہ زندہ ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق 30سال قبل پیٹریشیا نامی خاتون اچانک لاپتہ ہوگئی تھی، اسے آخری بار 1992میں پٹسبرگ، پنسلوانیا میں دیکھا گیا تھا، لاپتہ ہونے کے بعد خاتون کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی اور نہ ملنے پر اسے قانونی طور پر مردہ قرار دے دیا گیا تاہم تین دہائیاں گزرنے کے بعد پتہ چلا ہے کہ مذکورہ خاتون زندہ اور پورٹوریکو کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے،پیٹریشیا لاپتہ ہونے سے قبل لفٹ آپریٹر کا کام کررہی تھیں اور اسی وقت ان میں شیزوفرینیا کے آثار پیدا ہوچکے تھے۔ خیال یہ ہے کہ وہ ایک بحری جہاز کے ذریعے پورٹوریکو گئیں اور وہاں بھی تبلیغ کے لیے جارہی تھیں، اہل خانہ نے کہا ہے کہ وہ انہیں پہچانے یا نہیں، پھر بھی وہ پیٹریشیا سے ملکر اسے گلے لگانا چاہتے ہیں،پولیس اور دیگر متعلقہ حکام نے خاتون کے اہلخانہ کو چند روز قبل بتایا کہ پیٹریشیا کوپٹا کا سراغ مل گیا ہے وہ اس وقت امریکی ریاست پورٹوریکو کے ایک اسپتال میں ہے،اس وقت پیٹریشیا کی عمر 83برس ہے اور ڈیمنشیا کی مرض میں مبتلا ہے، لاپتہ ہونے کے سات برس بعد خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا،پیٹریشیا کے شوہر86سالہ باب کوپٹا نے 30سال بعد بیوی کے زندہ ہونے کی نوید سن کر کہا کہ انہیں یہ جان کر سکون ملا ہے کہ ان کی بیوی زندہ ہیں اور انہیں مارکر کسی جگہ نہیں پھینکا گیا ہے،باب نے یہ بھی کہا کہ انہیں اور اہلِ خانہ کو یقین تھا کہ وہ پورٹو ریکو میں کہیں موجود ہیں اور زندہ ہیں۔















