ڈھاکا(نیوزڈیسک)ڈھاکا کی 7 منزلہ عمارت میں زوردار دھماکے سے 15 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔بنگلہ دیشی اخبار کے مطابق دھماکے کے بعد متعدد فائر فائٹنگ یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔دھماکا مقامی وقت کے مطابق 4 بجکر 50 منٹ پر ہوا، دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔متعدد افراد عمارت کے تہہ خانے میں پھنس گئے ہیں، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔بنگلہ دیش کی خصوصی فورس ریپڈ ایکشن بٹالین کا بم ڈسپوزل یونٹ جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشنز کی قیادت کی۔زخمیوں کو ڈھاکا میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا، عمارت کی پہلی منزل پر سینیٹری مصنوعات کی کئی دکانیں ہیں جبکہ ’براک‘ بینک کی ایک برانچ عمارت کے سامنے ہے۔دھماکے سے بینک کے شیشے ٹوٹ گئے اور سڑک کے دوسری طرف کھڑی بس بھی تباہ ہوگئی۔ڈھاکا کے علاقے گلستان میں یہ عمارت صدیق بازار میں واقع ہے۔















