اہم خبریں

اطالوی ایئرفورس کے دو تربیتی طیارے آپس میں ٹکرا گئے، دونوں پائلٹ ہلاک

روم (نیوزڈیسک)اطالوی ایئرفورس کے دو تربیتی طیارے دوران پرواز آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روم کے شمال مغرب میں تربیتی مشق جاری تھی جس میں دونوں پائلٹس یو-208 تربیتی طیارے اڑا رہے تھے۔جہازوں میں تصادم کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔یو-208 ایک انجن سے اڑنے والا طیارہ ہے جس میں پائلٹ سمیت 4 مسافروں کی گنجائش ہے اور اس کی تیز ترین رفتار 285 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

متعلقہ خبریں