اہم خبریں

پنجاب یونیورسٹی میں ہولی کی تقریب پر حملہ قابل مذمت ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں ہندو طلبا کی ہولی کی تقریب پر حملہ قابل مذمت ہے۔ اپنے ایک بیان میں سابق سینٹیر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کا حملہ افسوسناک اور اُن کی شدت پسندانہ تربیت کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان صرف مسلمانوں کا ہے اور یہاں بسنے والی اقلیتوں کے حقوق نہیں؟مصطفیٰ نوازکھوکھر نے کہا کہ پھر کہتے ہیں دنیا ہمیں شدت پسند کیوں کہتی ہے۔

متعلقہ خبریں