کراچی (نیوزڈیسک)صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کراچی کی بجلی منقطع کیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان کےالیکٹرک نے کہاہے کہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کی بجلی عدم ادائیگی کے باعث منقطع کی گئی۔ترجمان کے مطابق اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس پر 26 لاکھ روپے سے زائد کے واجبات ہیں، کےالیکٹرک مستقل بنیادوں پر تمام اداروں سے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے رابطے میں رہتا ہے۔بجلی منقطع کرنے سے قبل بذریعہ نوٹس ادائیگی کی یاد دہانی کروائی گئی تھی، تاہم جواب موصول نہیں ہوا۔ بلوں کی بروقت ادائیگی بجلی کی مستقل فراہمی کا اہم جزو ہے۔















