اہم خبریں

وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی کا اسلام آباد میں بینظیر ون ونڈو سینٹر کا اچانک دورہ

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں بینظیر ون ونڈو سنٹرکا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے ون ونڈو سنٹر میں مستحقین کے خدشات کو دور کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ معاشرے کے پسماندہ طبقات کی حمایت ہمیشہ سے ہماری اولین ترجیح رہی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت چلائے جانے والے ون ونڈو سنٹر میں مختلف پروگرامز کے دفاتر کا دورہ کیا۔وزیر مملکت نے عملے کو ہدایت کی کہ وہ اس سنٹر کے آپریشنز پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔ انہوں نے متحرک رجسٹری کے عمل کو بھی دیکھا جس کا افتتاح حال ہی میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کیا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کوئی بھی بی آئی ایس پی کی قسط وصول کرتے وقت کسی قسم کی فیس نہیں کاٹ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں