اہم خبریں

آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل جاری، لگژری آئٹمز پر 25 فیصد سیلز ٹیکس کابینہ سے منظور

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل جاری، لگژری آئٹمز پر 25 فیصد سیلز ٹیکس کابینہ سے منظور کر لیا گیا،لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس بڑھانے سے ایف بی آر کو 4 ماہ میں 15 ارب روپے کی آمدن ہوگی،وفاقی کابینہ سے25 فیصد سیلز ٹیکس کےنوٹیفکیشن کیلئے سرکولیشن سے سمری کی منظوری لی گئی جس کے بعد اب ایف بی آر نوٹیفکیشن جاری کرے گا اور نئی شرح کا نفاذ یکم مارچ سے ہوگا۔ذرائع کے مطابق درآمد شدہ اور مقامی تیار 1400 سی سی گاڑیوں پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد ہوجائے گا، امپورٹڈ الیکٹرونکس آئٹمز، امپورٹڈ میک اپ کے سامان پر سیلز ٹیکس 25 فیصد ہو جائےگا۔اس کے علاوہ پالتو جانوروں کی امپورٹڈ خوراک، امپورٹڈ شوز، امپورٹڈ لیڈیز پرس، شیمپو، صابن، لوشن، امپورٹڈ ہیڈ فونز، آئی پوڈ،ا سپیکرز، دروازوں اور کھڑکیوں پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں