لاہور ( اے بی این نیوز )عمران خان کی گرفتاری قانونی عمل ہے، عدالت نے حکم دیا تو پورا کرینگے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ عمران خان کو سابق وزیراعظم کے پروٹوکول سے زیادہ سکیورٹی دی جارہی ہے، وہ جب ہائیکورٹ آئے ، وہاں بھی سکیورٹی کا بڑا انتظام کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پولیس عدالت کے نوٹس لے کر کسی کے پاس جاتی ہے اس لیے اسلام آباد پولیس کے ساتھ جو ہوا اس کی قانونی کارروائی بنتی ہے اور ہورہی ہے۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری قانونی عمل ہے، عدالت حکم دیتی ہے تو اسے پورا کریں گے۔















