اہم خبریں

الیکشن کے نام پر مولانا فضل الرحمان اور رانا ثنا کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، حماد اظہر

لاہور(اے بی این نیوز    ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ آج کل الیکشن کے نام پر مولانا فضل الرحمان، رانا ثنا کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ رانا ثنا اللہ کھلے عام ٹی وی پر تڑیاں لگاتے ہیں، مریم نواز کی چھوٹی سوچ پر پرچے درج کریں گے تو پھر ملک بنانا ری پبلک بن جائے گا، ہم ملک کوفلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔حماد اظہر نے کہا کہ 11 ماہ ہو گئے آئی ایم ایف پروگرام دور دور دکھائی نہیں دے رہا، آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے صرف باتیں ہو رہی ہیں، شرمندگی کی بات ہے آئی ایم ایف معاہدے کے لیے دوست ممالک سے گارنٹیاں لی جا رہی ہیں۔ 2023 میں تحریک انصاف کا نعرہ ہے “نظام بدلوحالات بدلو”، چھوٹا چور جیلوں میں سڑتا ہے اور بڑے چور کو پکڑا نہیں جاتا، ہمیں عدلیہ سے بہت زیادہ امید ہے، آئین و انسانی حقوق کا تحفظ عدلیہ نے کرنا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں الیکشن کا انعقاد 90 دن کے اندر ہو گا، کل ایک بجے ریلی زمان پارک سے روانہ ہو گی۔انہوں نے کہا کہ 4 سے 6 کلومیٹر کا راستہ ہے، ریلی کے شرکا کا 25 مقامات پر استقبال کیا جائے گا، کل تحریک انصاف کی انتخابی مہم کا پہلا دن ہے۔حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 11 ماہ سے تحریک انصاف کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، مریم نواز، رانا ثنا اللہ جیسے لوگ عدلیہ کے خلاف منظم کمپین چلا رہے ہیں، بگڑی ہوئی اولادوں کو لگ رہا ہے، ان کا سیاسی مستقبل ختم ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک آئین وقانون کےمطابق چلے گا بگڑی اولادوں کےمطابق نہیں۔

متعلقہ خبریں