اہم خبریں

آٹھ مارچ سے انتخابی مہم شروع، عمران خان کے زیر قیادت لاہور میں ریلی نکالی جائیگی، حماد اظہر

لاہور ( اے بی این نیوز   )آٹھ مارچ سے انتخابی مہم شروع، عمران خان کے زیر قیادت لاہور میں ریلی نکالی جائیگی، حماد اظہر نے کہا عمران خان کی پیشی کےدوران کسی کو بلایا نہیں تھا تو انقلاب کا منظر تھا، اس دفعہ ہم لاہور کی ریلی میں کال دے رہے ہیں۔ عمران خان آج سیاسی “اسٹیٹس کو” سے ہاتھ ملا لیں تو انہیں کوئی خطرہ نہیں ہو گا، کل مولانا فضل الرحمان توالیکشن کا نام سن کر رو ہی پڑے تھے، آج رانا ثنا اللہ رو رہے تھے کہ الیکشن نہ ہو۔ اسلام آباد کی کرسی پر بیٹھنے والے سڑکوں کے درجہ حرارت دیکھ لیں، عمران خان کی آواز کو کوئی مائی کا لعل بند نہیں کر سکتا۔

متعلقہ خبریں