اہم خبریں

عمران اور میری خواہش ہے پورے ملک میں انتخابات ہونے چاہئیں، شیخ رشید

لاہور(اے بی این نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے معاشی تباہی کر دی، عمران اور میری بھی یہی خواہش ہے پورے ملک میں انتخابات ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مشکل وقت کا ساتھی ہوں، قومی وصوبائی اسمبلی کے اکٹھے الیکشن کرائے جائیں، ملک میں خانہ جنگی کا خطرہ ہے، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان مفتی محمود کے بیٹے بنو۔زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سے آدھا گھنٹہ تک ملاقات جاری رہی، عمران خان بدھ کے روز عظیم الشان ریلی نکالیں گے، لاہور کی ریلی میں شرکت کروں گا۔انہوں نے کہا کہ بدھ کے روزعمران کے ٹرک میں ساتھ ہوں گا، کوئی بیوقوف ہی ہو گا جو عمران کو گرفتار کرے گا، عمران خان گرفتاری سے مزید مقبول ہو گا، عمران خان کے خلاف 74 کیسز مزید 100 بنا دیں کچھ نہیں ہو گا۔شیخ رشید نے کہا کہ بلو رانی کو کچھ نہیں کہنا چاہتا، بلو رانی کو بتانا چاہتا ہوں 18 تاریخ کو میری پیشی ہے، میرا جرم یہ ہے کہ میں نے کہا آصف زرداری عمران کو قتل کرانا چاہتا ہے۔

متعلقہ خبریں