اہم خبریں

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا سابق وزیراعظم میاںنوا زشریف سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا سابق وزیراعظمنوا زشریف سے ٹیلی فونک رابطہ،دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا،مولانا فضل الرحمان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کیا، پی ڈی ایم سربراہ نے نواز شریف سے مشترکہ حکمت عملی کے تحت فیصلے لینے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں کے بغیر انتخابات مشکوک اور متنازعہ ہونگے ،وفاقی حکومت اس حوالے سے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے بطور فریق رجوع کرے،نوازشریفنے بھی مولانا کے مطالبات سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ اس معاملے پر شہباز شریف اور آصف زرداری سے بھی بات کروں گا،دونوں رہنماؤں نےعمران خان کے خلاف کیسز کا فیصلہ جلد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کوملنے والے عدالتی ریلیف پر تشویش کااظہار کیا،قائد ن لیگ نے شکوہ کیاکہ کاش اتنا تیز انصاف مجھے بھی فراہم کیا جاتا۔

متعلقہ خبریں