اہم خبریں

کراچی ، خوفناک ٹریفک حادثہ ، 3 افراد جان کی بازی ہار گئے

کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں رات گئے خوفناک ٹریفک حادثہ ، 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے علاقے مرتضیٰ چورنگی کے پاس ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار تین نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نے لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ زخمی بچ نہ سکے اور موقعے پر ہی جاں بحق ہوگئے،حادثے میں جاں بحق ایک نوجوان کی شناخت 19 سالہ محمد عمران کے نام سے ہوئی ہے باقی نوجوانوں کی شناخت نہیں ہوپائی۔

متعلقہ خبریں