اہم خبریں

کراچی میں ڈکیتی، ڈاکو فیملی کو یرغمال بناکر گھر کا صفایا کر گئے

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کر گئے۔واردات میں ڈاکو گھر سے 35 تولے سونا، نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے گھر والوں کو رسیوں سے باندھا اور مزاحمت پر تشدد بھی کیا، واردات کا مقدمہ تھانا سہراب گوٹھ میں درج کر لیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں