اسلام آباد (نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم نے کون سےگناہ کیے ہیں کہ عمران خان ہمیں معاف کریں، ان کے اپنے اتنے گناہ ہیں کہ وہ قوم سے معافی مانگیں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے کس کس کی عزت پر حملے نہیں کیے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کون سے سیاستدان پرحملہ نہیں کیا۔جیالے رہنما نے کہا کہ ہم نے کون سے گناہ کیے ہیں کہ عمران خان ہمیں معاف کریں، عمران خان کے اتنے گناہ ہیں کہ وہ قوم سے معافی مانگیں۔چیئرمین تحریک انصاف کے مقدمات کے حوالے سے بات پر قمر زمان کائرہ سے سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کیخلاف چھہتر نہیں چار سو چھہتر ایف آئی آر ہونا چاہئیں۔پنجاب اور خیبرپختون خوا میں ضمنی الیکشن سے متعلق قمر زمان کائرہ نے کہا کہ صدر کے اختیار کو ہم بلکل بھی نہیں مانتے، صدر کا کردار غیرآئینی ہے، الیکشن کمیشن تاریخ دے رہا ہے تو ہم الیکشن میں حصہ لیں گے۔















