اہم خبریں

بورے والا،کیری ڈبے اور ٹرالر میں تصادم ،ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ،3 زخمی

بورے والا(نیوز ڈیسک)بورے والا کے علاقے دہلی ملتان روڈ پر کیری ڈبہ اور ٹرالر میں تصادم ،ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بورے والا کے ایک ہی خاندان کے 7 افراد پاکپتن بابا فرید کے دربار پر حاضری کے بعد کیری ڈبے پر واپس آرہے تھے کہ 163/ ای بی کے قریب کیری ڈبہ کا بریک فیل ہونے سے سامنے سے آتے ٹرالر کے ساتھ خوفناک تصادم ہو گیا۔تصادم کے نتیجہ میں 2خواتین اور 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے، ریسکیو کی ٹیموں نے جاں بحق افراد کی نعشیں ان کے گھر پہنچا دیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں