اہم خبریں

انسانی جانوں سے کھیلنے نہیں دینگے،ڈی آئی جی آپریشنز نے بسنت کیخلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دیدیا

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور میں ممکنہ بسنت کی تیاری پر پولیس نے آپریشنل تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے بسنت کے موقع پر گرینڈ آپریشن کا حکم دے دیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ انسانی زندگیوں سے کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے۔ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز فوری پرچہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ تھانوں کی سطح پر اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔انسدادِ پتنگ بازی ٹیمیں اپنی اپنی بیٹس میں متحرک رہیں۔
افضال احمد کوثر نے مزید کہا کہ پتنگ سازی میں ملوث عناصر کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔ بلند عمارات سمیت پولیس ڈرونز کی مدد لی جائے گی۔پتنگ بازی کے انسداد کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے۔
پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے داخلی وخارجی ناکوں پر سخت چیکنگ عمل میں لائیں۔ ڈولفن سکواڈ، پی آریو اورتھانوں کی گاڑیاں موثر گشت یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں