اہم خبریں

کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس میں شرکت کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کل قطر روانہ ہونگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کے لیے کل قطر روانہ ہونگے،کانفرنس میں شریک رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔آج ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر قطر کا دو روزہ دورہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی کانفرنس میں کم ترقی یافتہ ممالک میں پائیدار ترقی کو تیز کرنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا، اقدامات سے کم ترقی یافتہ ممالک کو خوشحالی کی راہ پر ترقی کرنے میں مدد ملے گی، دوحہ میں وزیراعظم شہباز شریف کانفرنس میں شریک رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ اجلاس اور ملاقاتیں کریں گے ۔

متعلقہ خبریں