اسلام آباد (اے بی این نیوز )ترجمان سپریم کورٹ نے زیر التوا مقدمات پر وضاحت جاری کردی،عدالت عظمیٰ میں آج 3 مارچ 2023 تک کل تعداد 52 ہزار 481 مقدمات زیر التوا ہیں،
سپریم کورٹ میں سول متفرق اپیلوں کی تعداد 3510 ہے،سپریم کورٹ میں اس وقت 438 فوجداری متفرق اپیلیں زیر التوا ہیں، رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعترضات کے خلاف کل 400 اپیلیں بھی زیر التوا ہیں،عدالت عظمیٰ میں انسانی حقوق سے متعلق 17 درخواستیں بھی زیر التوا ہیں۔















