گوجرانوالہ(اے بی این نیوز) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جو کہتے ہیں نوجوان ن لیگ کے ساتھ نہیں وہ اس کنونشن کو دیکھ لیں، گوجرانوالہ والو کیا بات ہے،آج تم ٹرک بھرکر لے آئے ہو، فواد چوہدری کی آڈیو سنی ہے، عدالت کے آگے ٹرک کھڑا کردیا تھا، اب یہ نہ کہہ دینا ٹرک مریم نواز چلا رہی تھی، اب مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، ٹرک چلتا دیکھ کر لوگ خود سمجھ جائیں گے۔ نواز شریف کو وزارت عظمی سے نکالا گیا، پارٹی کی صدارت سے ہٹایا گیا، اور تاحیات نااہل کردیا گیا، ان کی سرکاری دفتر نہ رکھنے والی بیٹی کو 10سال کی سزا سنا دی گئی، جب کہ ایک طرف 190 ملین پاؤنڈ اپنے دوست کی جیب میں ڈال دیئے گئے، گھڑیاں چوری کی گئیں، پیسے لے کر تقرروتبادلے کرائے گئے، انہیں ضمانت پارک میں بیٹھے ہوئے ہی ضمانت مل جاتی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ جو لوگوں کو کہتا تھا ہم کوئی امریکا کےغلام ہیں، وہ ضمانت پارک میں بیٹھ کر امریکیوں سے ملاقات کر رہا ہے، اس نے جھوٹے سائفر پراپنی حکومت توڑی، اور خود امریکیوں سے معافی مانگ کر پتلی گلی سے نکل گیا۔ وہ گوجرانوالہ میں لیگی کنونشن سے خطاب کر رہی تھیں، انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی بیٹی قوم کے سامنے کھڑی ہے، تمہاری بیٹی کہاں ہے، جو اپنی بیٹی کو تسلیم نہیں کرتا وہ عوام کا خیال کیا رکھے گا۔ 2018 میں الیکشن آر ٹی ایس بٹھا کرچوری کیا گیا تھا، لیکن اس وقت بھی سب سے بڑے فتنے، فراڈ، نو سر باز، گھڑی چور کو گوجرانوالہ نے پہچان لیا تھا، اور 2018 میں گوجرانوالہ نے مسلم لیگ ن کو جتوایا تھا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کو ایک ویزے پر نکالا گیا، وہ اپنی بیوی کوبسترمرگ پر چھوڑ کر آیا، اور عدالتوں میں کہا جاتا ہے کہ نوازشریف ایک گھنٹے میں پیش ہو، جب کہ ان کو بلایا جاتا ہے تو یہ بلستر دکھا دیتے ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جو نوازشریف کی بیوی کی بیماری کا مذاق اڑاتے تھے۔لیگی چیف آگنائزر نے کہا کہ مریم نوازشیشہ دکھاتی ہے تو توہین عدالت ہوجاتی ہے، اور نواز شریف کو اقامہ رکھنے اور بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا جاتا ہے، تم نے اپنی جائیداد اور بیٹی چھپائی، اسی جھوٹ کے ساتھ تم نے 4 الیکشن لڑے، نواز شریف کی بیٹی قوم کے سامنےکھڑی ہے، تمہاری بیٹی کہاں ہیں، جو اپنی بیٹی کو تسلیم نہیں کرتا وہ عوام کا خیال کیا رکھے گا۔















