اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نجکاری کے بعد کےالیکٹرک کی کارکردگی میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے جو خوش آئند ہے۔جمعہ کو وزیراعظم شہباز شریف سے کےالیکٹرک کے وفد نے ملاقات کی۔شہباز شریف نے کےالیکٹرک کے سرمایہ کاروں کو انرجی سیکٹر خصوصاً شمسی توانائی میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کےالیکٹرک کو درپیش تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔















