اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزارت دفاع، داخلہ، صحت سمیت سرکاری وزارتوں کے غیرترقیاتی بجٹ میں پندرہ فیصد کی کٹوتی کردی گئی،کٹوتی کا اطلاق وزارتوں، ڈویژنوں، خودمختار اور ماتحت اداروں کے غیرترقیاتی بجٹ پر ہوگا، سرکلر کے مطابق کرنسی کی قدر گرنے کی وجہ سے بیرون ممالک پاکستانی سفارتخانوں کے بجٹ پر کٹوتی کا اطلاق نہیں ہوگا حکومتی اجلاسوں یا فنکشن میں سنگل ڈش سے ہی مہمانوں کی تواضع ہوگی،رواں سال جون تک تمام قسم کی سرکاری خریداری پر پابندی ہوگی،جون دوہزار چوبیس تک تمام قسم کی سرکاری گاڑیاں خریدنے پر پابندی رہے گی، غیرملکی مہمانوں کے علاوہ تمام سرکاری اجلاس یا تقاریب ہوٹلز کی بجائے ادارے میں ہی منعقد کرنا ہونگی،پرنسپل اکاونٹنگ افیسرز کو تجویز کئے گئے ان اقدامات پر عملدر کو یقینی بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔















