کراچی (نیوزڈیسک)لانڈھی میں نامعلوم ملزمان خانہ شماری کے عملے سے موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔کراچی میں آج سے مردم شماری کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، تاہم اب عام شہریوں کی طرح مردم شماری کا عملہ بھی غیرمحفوظ ہے، اور قیمتی اشیا سے محروم ہورہا ہے۔کراچی کے علاقے لانڈھی میں خانہ شماری کے عمل کے دوران نامعلوم ملزمان مردم شماری کے عملے سے موبائل فون چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا تھاکہ خانہ شماری کے عملے کو سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے، تاہم متاثرہ شخص کے مطابق وہ علاقے میں اکیلا موجود تھا، جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔















