اسلام آباد (اے بی این نیوز)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ترکیہ اور شام کا مشکل وقت اور کڑی آزمائش میں پاکستان کی جانب سے فوری ا مداد اور ریلیف،بحالی اور تعمیر نو کے عمل میں پاکستان کی شراکت داری لازم و ملزوم تھی حالات جیسے بھی ہوں پاکستان دونوں ملکوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے انسانی ہمدردی اور جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان ترکیہ اور شام کے زلزلہ ذگان کی امداد جاری رکھی جائے گئی ،ان خیالات کا اظہار چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) جنرل سید عاصم منیر نے ہیڈ کوارٹرز انجینئرز ڈویژن راولپنڈی کے دورے کے موقع پر کیا ، آرمی چیف کو ترکی اور شام کے زلزلے کے دوران پاک آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم (یو ایس اینڈ آر ٹی) کی جانب سے کی گئی کوششوں کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف سے ریسکیو ٹیموں کے ارکا ن کی ملاقات کروائی گئی ہے سپہ سالار نے ان سے بات چیت کی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور زلزلے میں بچاؤ کی کوششوں کے دوران کیے گئے قابل تعریف کام کو سراہا،جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ امدادی ٹیموں نے ترکی اور شام کے ساتھ ہمارے پائیدار تزویراتی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور خاص طور پر بحرانوں کے وقت مدد وقت کی اہم ضرورت ہے۔















