اہم خبریں

الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے احکامات پر من وعن عمل درآمد کا فیصلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں عام انتخابات کا معاملہ ،الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے احکامات پر من وعن عمل درآمد کا فیصلہ، ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کا کل ہی صدرمملکت اور گورنر کے پی کو مشاورت کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ، انتخابی شیڈول 54 دن پر محیط ہوگااداروں کے عدم تعاون پر آرٹیکل 220 کا سہارا لیا جائے گا،الیکشن کمیشن کی دونوں صوبوں میں عام انتخابات کیلئے متعلقہ ونگز کو تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت،الیکشن کمیشن اجلاس میں سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد سے متعلق اہم فیصلے کل لیے جائیں گے، ممکنہ طور پر دونوں صوبوں میں انتخابات کی تاریخ عید الفطر کے بعد ہوگی۔

متعلقہ خبریں