کراچی(نیوزڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو بھارتی مصنف اور شاعر جاوید اختر کی جانب سے دیئے گئے بیان کے بعد ان کی حمایت کرنے پر پاکستانی اداکارہ مشی خان نے کھری کھری سنادیں۔کنگنا رناوت نے جاوید اختر کے فیض احمد فیض فیسٹیول میں دیے گئے بیان کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے پاکستان کی مخالفت میں ایک طنزیہ ٹوئٹ کی تھی۔جس کے بعد اب مشی خان نے ایک ویڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کنگنا کو مخاطب کرتے ہوئے جواب دیا کہ’ گھر میں گھس کر مارنے کی تو تمہاری اوقات نہیں ہے، جو تم اپنی ٹوئٹس میں اتنا کچھ لکھ رہی ہوتی ہو‘۔مشی خان نے جاوید اختر سے متعلق اپنے بیان میں کنگنا کو واضح کیا کہ’ جہاں تک جاوید اختر کی بات ہے وہ ہمارے مہمان تھے، مہمان اگر گھر میں آئے تو ہم میں اتنی تمیز اور تہذیب ہے کہ ہم مہمانوں کے ساتھ وہ نہیں کرتے جو ایک مینٹل قسم کی عورت کرتی ہے اس لیے اپنی زبان کو لگام دے کر بات کیا کرو ۔
ہالی وڈ کے ایکشن ہیرو چک نورس انتقال کرگئے
1 منٹ پہلےہانیہ عامر کی ہمشکل انفلوئنسر کا منگنی ختم کرنے کا اعلان
23 گھنٹے پہلےتازہ ترین خبریں
ہالی وڈ کے ایکشن ہیرو چک نورس انتقال کرگئے
1 منٹ پہلےایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ،کشیدگی میں اضافہ
38 منٹ پہلےآج بروزاتوار 22 مارچ 2026 چاندی کی تازہ ترین قیمت
2 گھنٹے پہلےآج بروزاتوار 22 مارچ 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال
2 گھنٹے پہلے















