اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

اتوار 29 نومبر،آج کے دن ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اس وقت مالی معاملات میں کافی مشکلات کا سامنا ہے ،جس طرف سے امید لگا کر رکھی ہوئی تھی وہ پوری نہیں ہو رہی، آپ کو انہی معاملات کا از سر نوجائزہ لینا ہوگا کہ کس مقام پر غلط ہوئی ہے جو سلسلہ آگے بڑھنے نہیں دے رہا اور استخارہ بھی کر سکتے ہیں ۔ان دنوں مخالفین بھی سرجوڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں ،وہ بھی سازش کررہے ہیں تو صدقہ دیں اور یاحی یا قیوم کا ورد بھی جاری رکھیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ جس کو ان دنوں بہت قریب کررہے ہیں وہ آپ کا دشمن نہ نکل آئے،اس بات کا خیال رہے۔ ان دنوں سازشی افراد اپنی چالیں چلنے میں مصروف ہیں ۔ آپ کے لئے خطرات بہت زیادہ ہیں۔ آپ نے چاروں قل پڑھ کر اپنا حصار بنا کر چلنا ہے ۔ یاحی یا قیوم کا ورد بھی زبان پر رکھیں اور حسب ِتوفیق صدقہ بھی لازمی دیں۔ چند دنوں تک نماز ِمغرب کے لئے گھر سے باہرمت نکلا کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جس بھی سلسلے میں آپ پریشان ہیں وہ معاملہ انشاءاللہ اب حل ہوگا۔ آپ کے لئے اب بحکم اللہ آسانیاں پیدا ہوں گی اور جو رکاوٹیں مخالفین نے کھڑی کی تھیں وہ دور ہو سکیں گی۔اس وقت مالی معاملات میں بہتری کا امکان اور جو رقم کسی جگہ بلاک تھی اس نے بھی مل جانا ہے ،جو لوگ روزگار میں بہتری حاصل کرنے کے لئے تبدیلی چاہتے ہیں اللہ کا نام لے کر قدم اٹھا سکتے ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اللہ پاک سے خیر کی امید رکھیں۔ وہ انشاءاللہ آپ کے سب بگڑے ہوئے کام سنوار دے گا اور اس مقام سے عطا کرے گا جہاں سے گمان میں بھی نہ تھا۔ اس وقت روزگار کے حوالے سے خوشخبری ملنے کی امید ہے اور جس بھی کام میں رکاوٹیں تھیں وہ دور ہو سکیں گی۔ اولاد کے حوالے سے پیش قدمی کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، رشتے کی بندش ٹوٹ گئی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اس وقت گھریلو ماحول میں کچھ کشیدگی کی فضا ہے اور جس بھی شخص نے اپنا رول خراب کیا ہوا ہے وہ مزید شرارت کر سکتا ہے ۔ بعض فیملیوں میں علیحدگی بھی ہو سکتی ہے ، بہت سنبھل کرچلنا ہوگا ، وارثتی امور میں بھی کچھ گڑ بڑ ہے ،کئی افراد کو ان کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ اس وقت فوکس رکھنا بے حد ضروری ہے ورنہ بڑا نقصان ہونے کا خطرہ ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ کسی بھی مسئلے میں پھنسے ہوئے ہیں وہ انشاءاللہ اب اس سے آزاد ہوں گے اور جن کو دوسروں نے بندش میں مبتلا کیا ہوا تھا ،وہ بھی کمال انداز سے اس سے نکل جائیں گے۔ ان دنوں گھریلو ماحول بھی خراب ہو رہا ہے، ہر کوئی اپنی من مانی کررہا ہے۔ آپ کا کردار کم ہو رہا ہے اس لئے آپ اپنا رول ادا کریں،ابھی وقت ہے ورنہ معاملات ہاتھ سے نکل جائیں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ایک بار پھر قدرت موقع دے رہی ہے۔ آپ کو اپنی زندگی بنانے کا، اس سلسلے میں قدرتی وسائل آپ تک پہنچ رہے ہیں، اب ان سے فائدہ اٹھانا ہے آپ کے اپنے نصیب میں ہے۔ جو لوگ حکمت سے کام لے لیں گے و ہ کامیاب ہیں اور جن لوگوں نے وقت کی قدر نہ کی وہ بہت پچھتائیں گے اس لئے آنے والے معاملات اور حالات کے لئے خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
کچھ بدنظری کے اثرات ایسے ہیں جو آپ کو تنگ کررہے ہیں،اس وقت آپ کو حسب ِتوفیق صدقہ دینے کی ضرورت ہے اور اپنی نظر اتارنے کی بھی۔ اس وقت آپ نے نماز کی پابندی کرنی ہے یاحی یا قیوم کا ایک دن میں 1000مرتبہ ذکر کرنا ہے۔ انشاءاللہ اس سے تمام مسئلے حل ہوں گے ۔جو لوگ بیماری بندش کے علاوہ پریشان ہیں وہ استخارے کی مدد سے چلیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ جب تک اپنے تمام معاملات سے نجات حاصل نہیں کر جاتے، کسی بھی نئے کام میں ہاتھ نہ ڈالیں اور نہ ہی کسی کے کہنے پر کسی جگہ رقم لگائیں ورنہ نقصان ہوگا ،ابھی چند دن خاموشی سے گزاریں اور کوشش کریں کہ صرف رزقِ حلال پر زور ہو۔ گھر میں ناجائز آمدن آئی تو ساتھ میں بڑی مشکلات بھی لائے گی،توبہ کرکے فوری اپنا قبلہ درست کرلیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
یہ ہفتہ آپ کے لئے انشاءاللہ کافی معاملات میں بہتری لے کر آ رہا ہے، آپ بسم اللہ کرکے جس مقصد کے لئے بھی قدم اٹھائیں گے اس میں کامیابی ملے گی اور جو لوگ بھی زندگی میں رکاوٹیں کھڑی کررہے تھے، وہ اب خودبخود بھاگ جائیں گے۔ ان دنوں آپ کی مالی پوزیشن بھی مضبوط ہوگی اور قرض وغیرہ کے حوالے سے بھی آپ کو بہتری مل سکے گی۔ چھوٹے سفر بھی پیش آسکتے ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ ان دنوں جن جن مشکلات کا شکار ہیں انشاءاللہ بڑی تیزی سے اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے ۔ پورا ہفتہ آپ کے لئے آسانیاں پیدا فرماتا رہے گا اور جہاں کسی فیصلے کو کرنے میں مشکل نظر آ رہی تھی، وہ اب بڑا ہی آسان ہو جائے گا ۔جو لوگ کاروباری معاملات کو لے کر پریشان تھے ان کو اب آسانیاں ملیں گی اور سابقہ نقصانات کا ازالہ بھی ممکن ہو سکے گا۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

بدنظری ہے اور واضح لگتا ہے کہ بڑی شدید ہے جو آپ کے تقریباً ہر کام میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ سورہ¿ قلم کی آخری دو آیات صبح شام پڑھا کریں اور اپنی نظر اتاریں ،صدقہ دیں اور ان دنوں آپ کو جو برے خیالات گھرے رہتے ہیں، اس سے باہر آئیں ،سب سے بہترین راستہ نماز ہے اور ساتھ یا کریم یا سلام یا نصیر یا ولی کی ایک تسبیح ہر نماز کے بعد پڑھا کریں۔

مزیدپڑھیں: رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: چیمپئن کا فیصلہ آج، پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے میں ٹائٹل کی جنگ

متعلقہ خبریں