اہم خبریں

آج بروز پیر 16 نومبر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان میں آج بروز پیر 16 نومبر 2026 کو پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

پیٹرول 330 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 360 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 14 نومبر سے ہوا تھا، جو آج 16 نومبر تک برقرار ہیں۔

اس سے قبل پیٹرول کی قیمت 332 روپے فی لیٹر تھی، جسے کم کرکے 330 روپے مقرر کیا گیا تھا، جبکہ ڈیزل 360 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو معمولی ریلیف ملا ہے، تاہم ڈیزل کی قیمت برقرار رہنے کے باعث ٹرانسپورٹ اور مال برداری کے شعبے میں کوئی نیا ریلیف نہیں ملا۔
مزیدپڑھیں: سینیٹر خرم ذیشان کا پارٹی عہدے اور سینیٹ رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

متعلقہ خبریں