کوہاٹ( اے بی این نیوز) دریائے سندھ سے مبینہ طور پر غیر قانونی سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودا گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ گمبٹ کے علاقے دربوکیچ میں پیش آیا، جہاں دریائے سندھ سے مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر سونا نکالنے والے مزدور اچانک مٹی کا تودا گرنے سے ملبے تلے دب گئے۔
حکام کے مطابق امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک نوجوان کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
یہ ہے کوہاٹ میں قومی وسائل کی کھلی لوٹ مار کی وہ صورتحال جو غیر قانونی سونے کی کان کنی کے نام پر آپریشن سے پہلے جاری تھی۔
ہزاروں ایکسکیویٹرز اور مختلف قسم کی مشینریز کے ذریعے قدرتی وسائل کی اس بے رحمانہ لوٹ مار اور اس کے پیچھے موجود عناصر کے خلاف کارروائی ناگزیر تھی۔ان شاء اللہ جلد آپ کے ساتھ آپریشن کے بعد کی صورتحال بھی شیئر کروں گا۔ خیبرپختونخوا کے وسائل پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی
— Faisal Karim Kundi (@fkkundi) November 14, 2026
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں مزید 2 نوجوان بھی جاں بحق ہوئے، جس کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی۔
حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوانوں کا تعلق ترابیرہ سے تھا۔ امدادی کارروائی کے بعد لاشیں متعلقہ افراد کے حوالے کرنے کے لیے ضروری کارروائی شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد کی بڑی خبر، خصوصی انتظامی حیثیت دینے کی تیاری مکمل















