اسلام آباد (اے بی این نیوز) ملک بھر میں آج اتوار 15 نومبر کو موسم کی صورتحال کے مطابق بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے جبکہ شمالی علاقوں اور پہاڑی مقامات پر سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم نسبتاً معتدل جبکہ صبح اور رات کے وقت خنکی محسوس کی جائے گی۔ پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں آج موسم قدرے دھندلا اور دھوپ والا رہنے کی توقع ہے۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ بارش کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔موسم میں تبدیلی کے باعث شہریوں کو صبح اور رات کے وقت گرم کپڑوں کے استعمال کا مشورہ دیا گیا ہے، جبکہ موسم کی تازہ صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟















