اہم خبریں

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن سیمنز نے اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن سیمنز نے اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا

ہرارے ( اے بی این نیوز)زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن سیمنز نے اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا، زمبابوے کرکٹ بورڈ نے ان کے فیصلے کی تصدیق کردی ہے۔

زمبابوے کرکٹ بورڈ کے مطابق جسٹن سیمنز افغانستان کے خلاف جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد قومی ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری چھوڑ دیں گے۔

جسٹن سیمنز نے 2024 میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالا تھا اور اس دوران ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں انجام دیتے رہے۔

جسٹن سیمنز نے عہدے سے دستبرداری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنوبی افریقا واپس جاکر اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

زمبابوے کرکٹ بورڈ کی جانب سے جسٹن سیمنز کے متبادل ہیڈ کوچ کے نام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:پرویز الٰہی سے لطیف کھوسہ کی ملاقات، سیاسی ڈیڈ لاک ختم کرنے پر زور

متعلقہ خبریں