اہم خبریں

صدر مملکت آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، ملکی صورتحال پر اہم مشاورت

صدر مملکت آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، ملکی صورتحال پر اہم مشاورت

لاہور ( اے بی این نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ کا دورہ کیا، جہاں وزیراعظم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملکی امور، اتحادی جماعتوں کے درمیان تعاون اور عوامی فلاحی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو اپنے دورہ ترکیہ اور 31ویں کانفرنس آف پارٹیز میں شرکت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اتحادی جماعتوں کے درمیان باہمی تعاون اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا، جبکہ ملک میں معاشی استحکام کے فروغ اور ترقیاتی عمل تیز کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں‌:بھارت میں ایس سی او اجلاس، وفاقی وزیر کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

متعلقہ خبریں