اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

ہفتہ7 نومبر،آج کے دن ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔کیریئر ،ملازمت، محبت، صحت، پیسےسے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

سب مطلب پرست ہیں جو ان دِنوں آپ کے قریب ہیں ان سے دور رہیں آپ کوجس طرف سے کسی کام کی اُ

امید تھی آج ہو جانے کا امکان روشن نظر آتا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

لالچ کو دِل میں جگہ نہ دیں جو نصب میں ہو گا وہ چل کر خود آپ تک آ جائے گا مگر اس کےلئے توکل کی اشد ضرورت ہے۔ آپ دوسروں کے سامنے دست ِ سوال نہ کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ کسی بھی دوست کے ساتھ مل کر کوئی کام کرنا چاہتے ہیں وہ نہ کریں خطرہ ہے خود چھوٹا سا بھی کام کر لیں گے انشاءاللہ اس سے محفوظ رہیں گے اور برکت بھی ہو گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج کا دن اہم اور انشاءاللہ بڑا ہی اچھا ثابت ہو گا جس طرف سے اُمید لگا رکھی تھی وہ پوری ہو گی اور جس مقصد کے لئے بھی رقم کی ضرورت ہو گی بندوبست ہو جائے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کےلئے اب دِل لگی کرنے کا وقت نہیں ہے یہ اپنی زندگی بنانے اور سنوارنے کا وقت ہے جو لوگ اب یہ غلطی کریں گے اُن کےلئے بہت شاندار وقت ضائع ہو جائے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آج آپ کسی بھی مقصد کے لئے اللہ کا نام لے کر قدم اٹھائیں انشاءاللہ اس میں کامیابی حاصل ہو گی اور راستہ کافی عرصے سے بند تصور کر رہے تھے وہ کھلتا ہوا محسوس ہو گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

ایک اہم خوبصورت سلسلہ بن جائے گا جو آپ کو مستقبل کے حوالے سے بہت بہترین ثابت ہو گا جو لوگ نیا کام شروع کرنا چاہتے ہیں اُن کےلئے اب نادر موقع ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

حالات بدل رہے ہیں اور بحکم اللہ آپکے حق میں ہو رہے ہیں آپ بسم اللہ کریں خاص طور پر اپنے روزگار کی جانب قدم اٹھائیں کیونکہ سب سے زیادہ بہتری اسی میں ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ جن لوگوں سے دِل کی بات کر رہے ہیں شاید وہ مناسب نہیں ہے اس وقت آپ کو سنبھل کر چلنا ہے کسی کا اعتبار مطلب اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مارنے والی بات ۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آج خوبصورت اور آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گا آپ جس مسئلے کا شکار ہیں اس سے بھی نکلیں گے اور اچھی خبر مل جانے کی اُمید ہے جو دِل بہار ہوگی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جو لوگ کافی مسائل میں پھنسے ہوئے ہیں وہ ابھی توبہ سے کام نہیں لے رہے توبہ کرنے سے ہی ان کے مسئلے حل ہو جائینگے اور ان کو اب اس میں دیر بالکل نہیں کرنی چاہئے۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کو آج کسی بھی طرف سے اُمید کے مطابق انشاءاللہ رقم کا حصول ممکن ہو گا، جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے بے حد خوبصورت انداز سے ہو جائے گا فکر نہ کریں۔

مزیدپڑھیں: آج بروز ہفتہ 7 نومبر صرافہ بازار میں سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں