اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

جمعہ 25ستمبر،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

صحت اکثر خراب رہنے لگی ہے اس طرف توجہ دیں اور صدقہ بھی ضروری ہے جو لوگ تبدیلی جگہ کے خواہشمند ہیں وہ ابھی صبر سے کام لیں اسی جگہ فائدہ مل جائے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

حالات اب بدل رہے ہیں، بڑی تیزی سے آپ کے حق میں ہو رہے ہیں آپ بسم اللہ کر کے اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی شروع کر دیں انشاءاللہ اب بڑا فائدہ ملے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جن لوگوں سے امید تھی کہ وہ کام پر ساتھ کھڑے ہوں گے وہ عین وقت پر دھوکا دے سکتے ہیں اور پھر آپ کو بڑا دکھ ہو گا اس لئے ابھی آپ صبر کے ساتھ محنت کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ کسی بھی ایسے معاملے کو لےکر پریشان ہیں جو حل ہونے کا نام نہیں لے رہا تھا اُن کےلئے اب خوشخبری ہے آج کا دن ایک اہم کام کی اور خوشخبری دے سکتا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ہر دوسرے دن کسی نہ کسی پکڑ میں آ جاتے ہیں سچے دل سے توبہ کر کے اپنے معاملات سیدھے کریں اور کوشش کریں کہ آپ روزانہ سورہ¿ حشر کی تین آیات صبح و شام پڑھیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جو معاملات تیزی سے خرابی کی طرف گئے تھے وہ انشاءاللہ اُس قدر تیزی سے بہتری کی طرف آئیںگے آج کا دن ایک بڑا ٹینشن سے نجات دلانے والا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

جن لوگوں کی طرف سے اُمید تھی وہ کسی بھی طرح اس پر پورا نہیں اُتریں گے ذہنی طور پر تیار رہیں اور اپنی محنت اور اپنے بازوﺅں کے بل بوتے پر کام کریں تو بہتر ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

عرصہ دراز سے کسی بھی کام میں جو رکاوٹ محسوس کی جا رہی تھی انشاءاللہ وہ آج دور ہو سکتی ہے اور آج اولاد کے حوالے سے بھی کوئی اچھی خبر ملے گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جن لوگوں نے ماضی میں مالی معالات کو لے کر بڑی تکلیفیں برداشت کی ہیں وہ اب انشاءاللہ بہتری حاصل کر لیں گے اور ان مشکلات سے نجات ملنا شروع ہو جائےگی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

اپنوں کی جانب سے اندرون خانہ شرارتوں کا سلسلہ جاری ہے آپ کو بڑا محتاط انداز سے چلنا ہو گا اور کوشش رکھیں کہ خاموش رہنے کی عادت میں بچت ہو سکتی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

کوئی رکاوٹ ہے جو آگے بڑھنے نہیںدے رہی آپ جس بھی مسئلے میں ہیں اس سے نکلنے میں شاید دو تین یوم لگ جائیں فی الحال مکمل خاموشی کےساتھ چلیں صدقہ بھی دیں۔

برج حوت،سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جو لوگ کسی راستے پر کھڑے ہیں اور آگے بڑھنے میں مشکلات پیش آرہی تھیں وہ اب تیزی سے بہتری محسوس کریںگے وہ ساری بندش ٹوٹ جائے گی جو تنگ کر رہی تھی۔

مزیدپڑھیں: آج بروز جمعہ 25 ستمبر صرافہ بازار میں سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں