اتوار19ستمبر،آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کے لئے آج کوئی خوشخبری ملنے کا دن ہے مالی طور پر بھی فائدہ ملے گا اور اپنوں کے درمیان جو اختلافات چل رہے تھے اس کا بھی کوئی حل ملے گا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ایک بار پھر صورتحال بڑی تیزی سے بدل کر آپ کے حق میں ہو رہی ہے اور آپ نے اس کا پورا پورا فائدہ اٹھانا ہے آج کا دن بڑی خوشخبری ملنے کا ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ بار بار اُن معاملات میں آ جاتے ہیں جن سے بڑی مشکل سے نکلتے ہیں جیسے کسی بندش میں ہوں۔بحرحال آپ صرف یا حیی ّ یا قیوم 100 بار دن میں پڑھنا شروع کر دیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ عرصہ دراز سے کسی قسم کی پریشان میں مبتلا تھے وہ انشاءاللہ اس سے نکل جائیں گے اور آپ کو جس بھی معاملے میں الجھن پیش آ رہی ہے وہ بھی ختم ہو گی۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اب آپ کو ایک اپنے کی طرف سے بلاوجہ کی ٹینشن ملنے کا امکان ہے جو رکاوٹیں تنگ کر رہی تھیں وہ بھی شاید دوسروں کی وجہ سے ہیں فی الحال آج صدقہ اتاریں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اب آپ کےلئے ایک اچھی خبر بہت کچھ بحکم اللہ بدلنے کےلئے تیار ہے آپ لاکھ مشکل میں ہوں مگر حیران کن طریقے سے اس سے نکل جانے میں کامیاب ہونگے اہم دن ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ نے اپنے سارے معاملات کو صرف سپردِ اللہ کرنا ہے اور کوشش کرنی ہے کہ آپ اُن تمام باتوںسے دور رہیں جس میں آپ کو تھوڑا سا بھی رسک محسوس ہو۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ نے جس طرح ماضی میں سخت وقت گذار کر مشکلات سے نکلیں ہیں اب بھی اللہ کی طرف سے مدد ملے گی اور غیبی انداز سے سارے کام ہوتے چلے جائیں گے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک بار پھر سوچ لیںکہ جو قدم اٹھانے جا رہے ہیں وہ ٹھیک ہے ہو سکے تو استخارہ کر لیں تاکہ پچھتاوا نہ ہو۔ اب آپ کے پاس ویسے بھی کھونے کےلئے کچھ نہیں ،یاد رہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ کسی غیر پر اعتبار کر رہے ہیں وہ اپنے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں کیوں اپنا نقصان کروانا ہے اپنے مال اپنی عزت کی حفاظت اب سب سے ضروری ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
دِل کے ہاتھوں مجبور ہو کر کوئی بھی ایسا قدم نہ اٹھائیں جو بعد میں پچھتاوے کا سبب بنے اِس وقت آپ کی سب سے بڑی کمزوری یہ ہے اس بات کو ذہن میں رکھیں۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کا ایک اہم فیصلہ اور بڑا کچھ بدلنے میں مددگار ہو سکتا ہے شرط یہ ہے کہ اس میں کسی کو بھی شامل نہ کیا جائے اور اللہ پاک سے بس مدد طلب کی جائے تو
مزید پڑھیں: آج بروز ہفتہ 19 ستمبر صرافہ بازار میں سونے کی تازہ ترین قیمت















