اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے مسلسل تیسرے روز بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل ڈیزل سستا کردیا ہے۔
وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 25 ستمبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کیا ہے۔
نوٹیکفیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 84 پیسے کی معمولی کمی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 390 روپے 12 پیسے سے کم ہو کر 389 روپے 28 فی لیٹر قیمت مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 2 روپے 63 پیسے کی کمی کی گئی ہے، اس کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 414 روپے 75 پیسے کم ہوکر 412 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا جب کہ نوٹیفکیشن ایک دن 25 ستمبر کے لیے جاری کیا گیا ہے۔
وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ عالمی سطح پر پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر عوامل میں تبدیلی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں: حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل سے متعلق بڑا اعلان، نئے نرخ نافذ















