ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جن لوگوں نے آپ کی زندگی میں زہر گھول رکھا تھا آپ خود اب ان سے دور ہو جائیں تو بہتر ہے ورنہ آپ بہت بڑی پریشانی میں آ سکتے ہیں یہ وارننگ ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی ایسے کام میں مبتلا ہیں جو غیر شرعی ہے تو فوری توبہ کر کے واپسی کا راستہ اختیار کریں اور اپنے لئے مشکلات پیدا نہ کریں اب صورتحال بدل چکی ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ ان دِنوں موبائل کی محبت اور فضول جیسے کاموں کا شکار دکھائی دے رہے ہیں اور جس مقصد کی طرف جانا چاہئے تھا اُس سے دور ہیں یہ خود کے ساتھ زیادتی ہو گی۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کے لئے اب وہ راستہ کھل رہا ہے جو سالوں پہلے بند ہو چکا تھا اور آپ کی زندگی میں مشکلات شروع ہو گئی تھیں آپ کیوں نہیں اب اس کا فائدہ اٹھا رہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ کسی بھی معاملے میں کسی پریشانی کا شکار ہیں وہ اب اس سے نکلنے کی پوزیشن میں آ گئے ہیں انشاءاللہ آج سے ہی وہ بہتری کا سفر شروع ہو سکتا ہے فکر نہ کریں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جلد ہی وہ معاملات ختم کریں جن کی وجہ سے دوسروں سے شرمندہ ہونا پڑتا ہے آپ کےلئے اب اللہ پاک سے بڑی امید ہے کہ وہ بہت سے بند دروازے کھول دے گا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کےلئے اب ایک بڑے کام میں بحکم اللہ بڑی آسانی ملنے کا امکان ہے جو لوگ اپنے مقصد کی طرف چلنا چاہتے ہیں وہ بسم اللہ کر کے قدم اٹھائیںگے تو کامیابی مل جائےگی۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک بھی کام میں رکاوٹ نہیں ہے آپ پریشان نہ ہوں بس اللہ کا نام لے کر اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھائیں، اب دوسروں سے ڈرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ جس بھی قسم کے حالات سے گذر کر آئے ہیں آپ کی ہمت ہے اللہ نے چاہا تو اب قسمت پوری قوت سے آپ کا ساتھ دے گی اور تیزی سے آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جس راستے پر چل رہے ہیں اُس پر غور کر لیں کہ وہ ٹھیک بھی ہے کہ نہیں،آپ شاید غلطی پر ہیں۔ بس جلدی سے اپنی اصلاح کر لیں گے تو ہی بہتر رہے گا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کےلئے آج اہم اور اچھا دن ہے آپ جس بھی مشکل میں تھے اُس سے نکل سکیں گے اور جو بھی درمیان میں مسئلے چل رہے تھے اب اُن کے خاتمے کا دن بھی ہے۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اللہ نے چاہا تو ایک بڑی دلی مراد پوری ہو سکے گی اور ایک اہم ضرورت بھی پوری ہو گی، محبت کرنے والوں کےلئے بھی آج بڑا اہم دن ثابت ہونے کے قریب ہے۔















