اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو صدر آزاد جموں و کشمیر کے لیے نامزد کردیا۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان کو آزاد ریاست جموں و کشمیر کے صدر کے منصب پر نامزد کیا ہے اور انہیں صدر آزاد جموں وکشمیر کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ن لیگ اور اس کی قیادت کی جانب سے ڈاکٹر محمد نجیب نقی کو اس نامزدگی پر مبارک پیش کرتے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر جناب محمد نواز شریف نے ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان صاحب کو آزاد ریاست جموں وکشمیر کے صدر کے منصب پر نامزد کیا ہے اور انہیں صدر آزاد جموں وکشمیر کے عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ جماعت اور اس کی قیادت کی جانب سے ڈاکٹر محمد نجیب نقی کو…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) September 16, 2026
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے اور اب تک 53 میں سے 31 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ 14 نشستیں پیپلز پارٹی کے پاس ہیں۔ وامی دست وبازو کی ایک نشست پر ن لیگ کے ساتھ اتحادکے بعد ن لیگ کی 32 نشستیں ہیں۔
خیال رہے کہ پونچھ اور سدھنوتی میں انتخاب نہ ہونے کے باعث 7 ممبران کے بغیر حکومت سازی کا عمل سرانجام دیا جارہا ہے۔
مزیدپڑھیں: پاکستان میں سولر پینلز کے تازہ ریٹس، مختلف ماڈلز کی قیمتیں سامنے آگئیں















