نئی دہلی (اے بی این نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جنگ جاری رکھنا نہیں چاہتا بلکہ اب بھی امن کو ترجیح دیتا ہے، جبکہ ایران کے اپنے پڑوسی اور مسلم ممالک کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے۔
نئی دہلی میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ملائیشیا کے صدر سے ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران چاہتا ہے کہ اس کے حقوق کا احترام کیا جائے، ظالمانہ پابندیاں ختم کی جائیں اور ایران کو اس کے بین الاقوامی حقوق دیے جائیں۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کو اپنا دشمن بنانا چاہتا ہے، جبکہ امریکا، اسرائیل اور بعض یورپی ممالک کی خواہش ہے کہ خطے میں کوئی ملک آزاد نہ رہے۔
مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ ایران جنگ کے بجائے امن کو ترجیح دیتا ہے اور اپنے پڑوسی و مسلم ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔
مزید پڑھیں:مٹی کا تیل مزید مہنگا، نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری















