اہم خبریں

بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، شائقین کے لیے بڑی خبر

بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، شائقین کے لیے بڑی خبر

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بابر اعظم بطور کپتان 7 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز سابق کپتان مصباح الحق کے پاس تھا، جنہوں نے بطور کپتان 7 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم نے پاکستان کی مزاحمت میں اہم کردار ادا کیا اور کپتان شان مسعود کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 89 رنز کی شراکت قائم کی۔

بابر اعظم نے اپنی نصف سنچری 76 گیندوں پر مکمل کی، جس کے بعد انہوں نے بطور کپتان 7 ہزار رنز مکمل کرنے کا اہم سنگ میل بھی عبور کرلیا۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر، مریم نواز کی صاحبزادی کے نکاح کی تقریب کل، دلہا کون ہوگا؟

متعلقہ خبریں