اہم خبریں

ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں کل سے 17 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، جس کے باعث مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم اور چکوال میں بارش متوقع ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسمی صورتحال کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں‌:محمد رضوان اور امام الحق کے خلاف پی سی بی کا بڑا ایکشن، اہم فیصلہ سامنے آگیا

متعلقہ خبریں