ریاض (اے بی این نیوز) سعودی عرب نے 23 ستمبر 2026 کو ملک کے 96ویں قومی دن کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارتِ انسانی وسائل و سماجی ترقی نے نجی اور غیر منافع بخش شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے قومی دن کی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔
وزارت کے مطابق بدھ 23 ستمبر 2026 کو قومی دن کے موقع پر ملازمین کو باقاعدہ تنخواہ کے ساتھ تعطیل دی جائے گی۔ وزارت نے بتایا کہ یہ فیصلہ سعودی لیبر قانون کے ایگزیکٹو ریگولیشنز کے آرٹیکل 24 کے تحت کیا گیا ہے۔
سعودی قومی دن ہر سال 23 ستمبر کو مملکت کے اتحاد اور جدید سعودی عرب کے قیام کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
مزیدپڑھیں:� سرکاری ملازمتوں کے لئے عمر کی حد میں رعایت کا نوٹیفکیشن جاری















